نئی دہلی۔ جے این یو ایک بار پھرچرچا میں ہے۔ جے این یو میں این ایس یو آئی
کے کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو راون کی عکاسی کرتے ہوئے ان کا
پتلا جلایا ہے۔ انل مینا نام کے شخص نے پتلا دہن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر
پوسٹ کیا ہے۔ وہ خود کو این ایس یو آئی کا کارکن بتاتا ہے۔ اس واقعہ
کے
سامنے آتے ہی جے این یو کے وائس چانسلر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا
ہے۔ جے این یو میں پھونکے گئے مودی کے پتلے میں 10 سر بنائے گئے تھے، جس میں
امت شاہ، بابا رام دیو اور آسا رام کے مکھوٹے بھی شامل تھے۔ وہیں، این ایس
یو آئی کا کہنا ہے کہ ہم نے راون نہیں بلکہ پی ایم مودی کا پتلا جلایا۔